لاکھوں روپے کی غیرقانونی یوریا کھاد افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 72 لاکھ روپے کی غیر قانونی یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کا کہنا ہے کہ ٹرک پر لدے کھاد کے 480 غیر قانونی تھیلوں کی براستہ چمن افغانستان اسمگلنگ کی کوشش کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یوریا کھاد کو آلو کی پیٹیوں کے نیچے چھپایا گیا تھا۔اسد طاہر جپہ نے کہا کہ کسٹمز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed