آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں اور ملک کیلئے زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی میں 100 سرٹیفکیشن کا پروگرام چل رہا ہے، آج کی یوتھ پاکستان کو قرضوں سے نجات دلائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن صنعت پر خاص طور پر کام کیا ہے، کنسٹرکشن سیکٹر میں ایک ہزار ارب روپے کی منظوری ہوچکی ہے۔فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ تعمیری صنعت سے جڑے دیگر شعبوں میں کاروبار کرسکتے ہیں، نیا کاروبار ہوگا، نئی سرمایہ کاری ہوگی تو ٹیکس بھی بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed