قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر شاداب خان بھی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی بی بی ایل میں معاہدے کیلئے معاملات حتمی مرحلے میں ہیں، ان کے برسبین ہیٹ کے ساتھ معاملات طے پارہیہیں۔ذرائع کے مطابق معاملات طے پانے پر شاداب خان فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے، وہ بی بی ایل کے اختتام تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔اس سے قبل شاداب خان نے 4 سال پہلے برسبین ہیٹ کی بی بی ایل میں نمائندگی کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حارث روف، محمدحسنین، سید فریدون اور احمد دانیال کے بھی بی بی ایل میں معاہدے ہیں۔آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روف، لاہور قلندرز کے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیفٹ آرم اسپنر سید فریدون اور احمد دانیال میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کا آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔






