نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر شریک تھے۔این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے ہوں گی، فیصلے سے وہ علاقے مستثنی ہوں گے جہاں دھند اور موسم کی شدت زیادہ ہے۔این سی او سی کے مطابق فیصلے کا مقصد طلبہ کی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کرنا ہے۔این سی او سی کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کی کورونا ویکسینیشن جلد از جلد کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed