پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کیخلاف نیب انکوائری میں تفتیشی افسر طلب

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔منظور وسان کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت نے استفسار کیا کہ نیب نے عدالت میں کہا تھا انکوائری بند کی جارہی ہے، اس پر کیا پیشرفت ہے؟ اس سے متعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی ؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انکوائری بند کرنے یا جاری رکھنے کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا؟ جب تک ہیڈ کوارٹر سے منظوری ملے تب تک مزید مہلت درکار ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر انکوائری جاری رکھنے یا بند کرنے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed