ہیلی کاپٹر حادثہ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہلاک

 

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر تامل ناڈومیں گرا۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے انکوائری کا حکم دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لاشوں کی شناخت کی جائے گی۔تباہ ہونیوالا بھارتی ہیلی کاپٹر روسی ساختہ 2 انجن والا تھا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والا ملٹری ہیلی کاپٹر، ایم آئی 17وی 5 روسی ساختہ 2 انجن والا ہیلی کاپٹر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ہل اسٹیشن کونور کے جنگل میں گر کر تباہ ہونے والا ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر بلند مقام پر آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ایم آئی 17وی 5ہیلی کاپٹر کسی بھی موسم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹر کی بڑی کھیپ 2013 سے 2018 کے درمیان خریدی تھی۔بھارتی ماہرین کے مطابق ایم آئی 17وی 5ہیلی کاپٹر قابل بھروسہ، محفوظ، اور بڑا ہیلی کاپٹر ہے، ایم آئی 17وی 5 ہیلی کاپٹرز صدر، وزیراعظم سمیت وی آئی پیز کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed