عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم

 

سیکرٹری سندھ بار کونسل کے قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تفتیشی ٹیم نے اب تک کی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان مہر کے قتل کیس سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کا مقصد فی الوقت نہیں بتا سکتے، تفتیش انتہائی حساس ہے اس لیے شیئر نہیں کرسکتے۔تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پولیس کی تفتیش سے سوفیصد مطمئن ہیں۔خیا ل رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عرفان مہر قتل کیس کا نوٹس لیا تھا۔یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جانے والے سیکریٹری سندھ بار کونسل کو کار پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed