ہر چیز خفیہ ہے، حکومت کالعدم تنظیم سے معاہدے کا بتائے، شہباز شریف

 

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر چیز خفیہ ہے، حکومت بتائے کالعدم تنظیم سے کیا معاہدہ کیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔نون لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کو کالعدم کی لسٹ سے نکالے جانے پر مشاورت سے جواب دیں گے۔واضح رہے کہ آج وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed