ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے، ماہرین کی جانب سے آنسووں سے رونا تجویز کیا گیا ہے کیوں کے اس کے نتیجے میں ذہنی تناو سے بھی نجات ملتی ہے۔جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھل کر آنسووں سے رونا مفید ہے، اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناو میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ہنسنے، آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ موثر رونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ رونے کے دوران آنکھوں سے آنسوں کا بہنا ضروری ہے۔محققین و ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لیے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔جاپانی ماہرین کے مطابق رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔





