پشاور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پردلہ زاک روڈ اور ورسک روڈ سے13شیر فروشوں کو گرفتارکر تے ہوئے 230 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر کے 06 دکانوں کو سیل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خا لد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرانور اکبر خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزہ نعیم الحسن کے ہمراہ دلہ زاک رڈ اور ورسک روڈ پر شیر فروشوں کی دکانوںمیں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے زریعے تجزیہ کیا ۔لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر 13 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 230لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا جبکہ 06 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورنے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔