وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ کے مطابق ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سعودی سفیر کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی صورتِ حال پاکستان میں بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے یہ بھی کہا کہ صوبے بھر سمیت ملک میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بتایا کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن تیزی سے جاری ہے۔