سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 45 نئیکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 402 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 732 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے41 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب مملکت میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار447 ہوگئی ہے۔