بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اب صرف پی ٹی آئی نہیں ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،وقت بدلے گا۔بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا، ان کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔ اب صرف پی ٹی آئی نہیں ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی عدالت تو کوئی نہیں ہے مگر فیصلہ نہیں مانا گیا۔ میں بانی کی جگہ نہیں لے سکتی، اگر گوہر کی جگہ کہتے تو سمجھ آتی ہے۔ وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو خود چیئرمین شپ کا خواب دیکھ رہے ہیں، عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے۔







