عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا، اسد عمر

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانی کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیورا کے ساتھ لگا دیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفی دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اسد عمر عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed