چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر اختر حمید خان، ایس ای پشاور سرکل انجینئر ارباب فاروق اور ایکسین سٹی رورل ڈویژن پشاور انجینئر فدا خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی او سیٹھی ٹان انجینئر محمد رضوان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شمالی گھاڑہ قاضی کلی، 11 کے وی دلہ زاک فیڈر پر بجلی چوروں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 80 فیصد ڈائریکٹ کنڈا اور بھاری بقایاجات کی وجہ سے 05 ٹرانسفارمرز [02 عدد 200 کے وی اے اور 03 عدد 100 کے وی اے] منقطع کر دیے گئے۔ موقع پر بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے والے 02 نجی سہولت کار بلوچ اور اس کا ساتھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پیسکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث سہولت کار چاہے محکمہ کا اہلکار ہو یا پرائیویٹ شخص، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سہولت کاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی، ایف آئی آر اور نوکری سے برخاستگی عمل میں لائی جائے گی۔پیسکو کی انسداد بجلی چوری و ریکوری مہم امتیازی سلوک کے بغیر پورے صوبے میں کنڈا کلچر کے خاتمے تک جاری رہے گی۔







