یومِ آزادی کے موقع پر مدرسہ تعلیم القرآن للبنین والبنات افغان کالونی پشاور میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے طلبا کرام کی جانب سے ختم القرآن، نوافل اور خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شجرکاری مہم کا خصوصی آغازمدیرِ اعلیٰ مولانا مجاہد خان ترنگزئی کی سرپرستی میں طلبا ء کرام نے اپنے مدد آپ کے تحت پودے لگائے اور یومِ آزادی کو ایک مثبت، بامقصد اور قومی جذبے کے ساتھ منایا۔ طلبا کرام نے عوام الناس کو یہ خوبصورت پیغام دیا:”اس جشنِ آزادی پر صرف چراغاں نہیں، ایک پودا بھی لگائیں

کیونکہ سرسبز پاکستان ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان ہے۔” مدیرِ اعلی مولانا مجاہد خان ترنگزئی نے طلبا ء کرام کے جذب حب الوطنی اور شجرکاری میں بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ یا اللہ! پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم، مضبوط، پرامن اور خوشحال رکھ، اور اسے ہر قسم کے شر و فتنہ سے محفوظ فرما۔ آمین۔








