دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ،بند ٹوٹنے سے 5بستیاں زیرآب

دریائے چناب میں پانی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث تحصیل جلالپورپیروالا میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے 5 بستیاں زیرآب آگئیں۔دریا کے کنارے آباد علاقوں سے مکینوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی جبکہ دریائے سندھ میں پانی سطح بڑھنے سے بند ٹوٹنے پر رحیم یارخان کے تین دیہات میں پانی داخل ہوگیا اور کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔شیخوپورہ میں گاں ہڈیالہ ورکاں سمیت کئی بستیاں زیرآب آگئیں اور تیار فصلیں شدید متاثر ہوئیں، سلابی ریلے کی زد میں آکر شیخوپورہ لاہور سیکشن پر ریلوے ٹریک پل ٹوٹ گیا جس کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن پر متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور کچھ کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاک گیا جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، قادرآباد اور تریمو پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب بھر میں ڈیموں، دریائوں، نہروں اور جھیلوں میں تیراکی اور بغیراجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، دفعہ 144 کے تحت گلیوں، سڑکوں ، کھلی جگہوں پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed