خیبرپختونخوا میں 28 سینئر سول ججز کے تبادلے اور تعیناتیاں

پشاور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں 28 سینئر سول ججز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔چیف جسٹس اور دیگر فاضل ججز کی حتمی منظوری کے بعد جوڈیشل افسران کی ان تبدیلیوں کا علامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق محمد ریحان صمد کو ٹانک سے ڈی آئی خان، شہزاد علی خان کو مہمند سے ٹانک، جبکہ محمد ولی کو ایبٹ آباد سے کرک اور بشارت روف کو بٹگرام سے بنوں منتقل کیا گیا ہے۔ خاتون جوڈیشل افسران میں سائرہ بانو کو بنوں سے سوات، فرخندہ نوشین کو ڈی آئی خان سے مالاکنڈ، رابعہ عباسی کو سوات سے کوہاٹ اور مدیحہ رحمان کو بنوں سے ہنگو تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سہیل کوہاٹ سے بنوں، شیراز خان مانسہرہ سے مہمند، محمد ہارون مالاکنڈ سے ایبٹ آباد، یاسر حسین ڈی آئی خان سے نوشہرہ، عزیز احمد کرک سے بٹگرام اور عدنان اقبال ہنگو سے مانسہرہ منتقل ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مظہر علی خان کو شانگلہ سے پشاور ہائیکورٹ میں بطور ڈپٹی رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ہائیکورٹ انتظامیہ نے تمام متعلقہ جوڈیشل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے نئے مقامِ تعیناتی پر پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed