سوشل میڈیا پر کردار کشی ‘شہری کو 8سال قید ‘5لاکھ جرمانہ

ایف آئی اے سائبر کرائم کیس میں ہری پور کے شہری فخر زمان کو 8 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزاسنادی گئی۔اسپیشل کورٹ نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم قرار دیاجرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے درج مقدمے میں ہری پور کے رہائشی فخر زمان ولد رکن زمان کو انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ PECA-2016 کے تحت مجموعی طور پر 8 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔اسپیشل کورٹ کے سینئر سول جج مجیب الرحمان کی عدالت ایف آئی اے/این سی سی آئی اینے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالتی دستاویزات کے مطابق فخر زمان کے خلاف پولیس اسٹیشن کرائم سرکل ایف آئی اے ایبٹ آباد میں FIR نمبر 15/2021 مورخہ 08.06.2021 درج کی گئی۔PECA-2016 کی دفعات 20، 21، 24 بمعہ 109 PPC کے تحت چارج کیا گیا تھا، دفعہ 20 PECA: 3 سال سخت قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ اضافی سادہ قید ہوگی۔دفعہ 21 PECA 3 سال سخت قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جرمانہ ادا نہ کرنے پر 1 سال اضافی سادہ قید ہوگی۔ Flora& Faunaدفعہ 24 PECA 2 سال سخت قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 1 سال اضافی سادہ قید ہوگی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو حکم دیا ہے کہ مجرم فخر زمان ساکن بندی منیم تحصیل و ضلع ہری پور کو اپنی تحویل میں لے کر مذکورہ سزائیں قانون کے مطابق مکمل کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed