امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا نے ایران پر حملے مزید تیز کرنے کیلئے بی ون بمبار طیارہ بھی تعینات کردیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق بی ون بمبار برطانیہ میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے پر پہنچا ہے ۔ جو طویل فاصلے تک مار کرنیوالا سپر سونک اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے ۔ یہ بڑی مقدار میں روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ طیارہ مختلف اقسام کے بم، کروز میزائل اور دیگر جدید ہتھیار کامیابی سے استعمال کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطی میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق مریکا نے مشرقِ وسطی میں مزید فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کیے جاسکیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز اپنے ملکی اڈوں سے مشرقِ وسطی پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور امریکی حکام بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہیں۔مزید برآں، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن مشرقِ وسطی کے مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائیاں تیزی سے بڑھائی جا سکیں۔امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطی میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی۔امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میںکہا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطی میں مزید فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز اپنے ملکی اڈوں سے مشرقِ وسطی پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور امریکی حکام بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہیں۔مزید برآں، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن مشرقِ وسطی کے مختلف مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائیاں تیزی سے بڑھائی جا سکیں۔







