خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبوں پر کام مزید تیز

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت صوبے میں جاری سیف سٹی منصوبوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی خان، بنوں اور لکی مروت میں جاری امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں اعلی پولیس افسران سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی آئی جی آئی ٹی اعجاز احمد نے سیف سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی خان سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، بنوں اور لکی مروت سیف سٹی منصوبوں پر تعمیراتی اور تکنیکی کام تیزی سے جاری ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان کے قیام، جرائم کی مثر روک تھام، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ہر مرحلے پر معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے حکومت خیبرپختونخوا اور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں، اس لیے انہیں مقررہ وقت میں مکمل کرنا ضروری ہے۔آئی جی پی ذوالفقار حمید نے تمام متعلقہ ریجنل پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں، درپیش مسائل فوری حل کریں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی منصوبے خیبرپختونخوا میں محفوظ اور مثر پولیسنگ کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed