موٹروے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق چکری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس دوران 11 ٹرکوں سے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ سگریٹ پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں 11 ٹرکوں کو تحویل میں لے کر 11 ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران برآمد ہونے والے سگریٹ کی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے برآمد شدہ سگریٹ، ٹرکوں اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا ہے۔







