خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میںآسمانی بجلی گرنے سے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور ماں، بیٹی زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مرادن کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔







