دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے حساس اضلاع کو عالمی معیار کی ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر دی،دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے 27 اضلاع کو جدید ڈرون فراہم کر دئیے۔تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس جدید ڈرونز خفیہ آپریشنز، ہنگامی حالات اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بارودی مواد سے حملے کرنے کے حامل ہوں گے۔شدت پسندوں کے خلاف یہ ٹیکنالوجی حساس اضلاع پشاور، لوئر دیر، سوات، ہنگو، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کو فراہم کر دی گئی ہے۔







