ٹوپی ، غازی روڈ پر گلہ موڑ کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے تربیلا ڈیم کے 5ویں توسیعی (ٹی فائیو )منصوبے کے چائنا کمپنی میں تعینات صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو قتل کردیا، پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق محمد شعیب سکنہ جغفر آباد کوٹ رئیس صوبہ سندھ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا ماموں 35 سالہ صابر حسین سکنہ جیکب آباد سندھ تربیلہ ڈیم کے 5 ویں توسیعی منصوبے ٹی فائیو میں بحیثیت ڈرائیور ملازم تھا گزشتہ رات نجی کام کے سلسلے میں گاڑی نمبر KX0138 میں غازی بازار گیا ہوا تھا جبکہ میں چائنا کیمپ میں موجود تھا کہ اس دوران مجھے اطلاع ملی کہ ان کا ماموں صابر حسین کو ٹوپی، غازی روڈ پر گلہ موڑ کے مقام پر کسی نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں وہ قتل شدہ پڑا تھا جسے کسی نامعلوم افراد نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا مقتول کا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں تھی بتایا گیا ہے کہ مقتول صابر حسین چائنیز پراجیکٹ منیجر کے ڈرائیور کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے







