نوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات’ عدالتی اہلکار سمیت 3 افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک ہی روز پیش آنے والے تین مختلف فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل کر دیئے گئے، جن میں سے ایک نوشہرہ کورٹ کا اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس نے تمام واقعات کے بعد شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پہلا واقعہ خویشگی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشہرہ کورٹ کے سٹینو انعام اللہ قتل کر دیئے گئے، واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسرا واقعہ نظام پور میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں افتخار عرف میٹو جاں بحق ہو گئے، واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed