ڈیرہ میں نوجوان نے خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جھوک قریشی میں 19سالہ ملزم نے عمران نامی شخص کے گھر میں گھس اس کی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں جھوک قریشی کے رہائشی عمران نے 302-109ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان 19سالہ شعیب ولد عالمشیر نے میرے گھر میں آکر میری بیوی مسماة نادیہ بی بی پر فائرنگ کر دی، جس وہ لگ کر جاں بحق ہوگئی ، واقعہ کے بعد ملزم شعیب نے خود پر بھی خودکشی کیلئے فائرنگ کی اور موقع پر جاں بحق ہوگیا، وجہ عداوت ملزم شعیب میری ذوجہ پر عاشقی کا دم بھرتا تھا، تھانہ میں عمران نے اس واقعہ کی رپورٹ شعیب ،اس کے دو بھائیوں امتیاز اور اعجاز ولد عالم شیر سکنائے شیرانی کالونی کیخلاف درج کرائی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed