صفا سہیل نے ذیابیطس اور غذائی سوزش سے متعلق تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا

کالج آف ہوم اکنامکس یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز کی ایم فل اسکالر صفا سہیل نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر دیا۔انہوں نے اپنا تحقیقی کام ڈاکٹر فازیہ غفار کی نگرانی میں مکمل کیا جبکہ ڈاکٹر ابرار احمد کنسلٹنٹ اینڈوکرائنولوجسٹ نے بطور شریک نگران خدمات انجام دیں۔تحقیقی مقالے کا عنوان "Assessment of Dietary Inflammatory Index in Newly Diagnosed Type 2 Diabetic Patients and Their Healthy Household Cohabitants: Insights into Shared Dietary Patterns” تھا، جس میں نئے تشخیص شدہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں اور ان کے صحت مند ہم رہائشی افراد کی غذائی عادات، غذائی سوزش (Dietary Inflammatory Index)، غذائی کیفیت، طرزِ زندگی اور میٹابولک صحت کا جامع جائزہ لیا گیا۔ یہ تحقیق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے شعبہ ذیابیطس و اینڈوکرائنولوجی میں انجام دی گئی۔مقالے کے ممتحن ڈاکٹر عباس خان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پبلک ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن یونیورسٹی آف ہری پور تھے جبکہ دفاعی امتحان پروفیسر ڈاکٹر شازیہ غلام محمد پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس یونیورسٹی آف پشاور کی علمی نگرانی میں منعقد ہوا۔فیکلٹی اراکین اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے اس تحقیق کو اس کی سائنسی اہمیت، جدت اور پاکستان میں ذیابیطس سے متعلق غذائی تحقیق میں قابلِ قدر اضافے کے طور پر سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed