آزاد کشمیر میں احتجاج اور دھرنے, وفاق سے رینجرز اور ایف سی کی اضافی فورسز طلب

آزاد کشمیر حکومت نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وفاق سے اضافی سیکیورٹی فورسز کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کی جانب سے وزارتِ داخلہ پاکستان کو ارسال کیے گئے مراسلے میں 4 ہزار فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے اہلکار اور پاکستان رینجرز کے 7 ونگز مانگے گئے ہیں۔ مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم جے کے جے اے اے سی (JKJAAC) کی احتجاجی سرگرمیوں اور راولاکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں دھرنوں کی وجہ سے امن و امان شدید متاثر ہوا ہے، جس کے دوران اب تک فورسز کے 4 اہلکار شہید اور 174 زخمی ہو چکے ہیں۔ حکومت نے وفاق سے استدعا کی ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے اضافی نفری کو اسلحہ اور انسدادِ ہنگامہ آرائی کے جدید آلات سے لیس کر کے فوری طور پر روانہ کیا جائے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed