بی آر ٹی انکم ٹیکس کیس’ ایف بی آر کاتحریری جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے انکم ٹیکس نوٹس جاری کرنے اور بی آر ٹی کے پول اکائونٹ سے 8 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ اپنا تحریری جواب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے مطابق جواب عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے، تاہم وہ عدالتی فائل پر موجود نہیں، اس لیے جواب کی نقل فوری طور پر فائل کے ساتھ منسلک کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل ناصر محمود ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 16 جون اور 29 جون کو بی آر ٹی کے پول اکانٹ سے رقوم منتقل کیں۔ ان کے مطابق 16 جون کو 20 کروڑ روپے جبکہ 29 جون کو 8 کروڑ روپے سے زائد رقم اکانٹ سے منتقل کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed