ڈیرہ ‘ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی کے قریب افسوس ناک حادثہ، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی’حکام کا کہنا ہے کہ شناخت کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے اور اہل خانہ تک اطلاع پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس نے دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری ضابطہ کار مکمل کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed