تنظیم تاجران خیبرپختونخوا اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹریزکے وفد نے برگیڈ 102 کے عسکری حکام سے ملاقات کی، جس میں ملکی و علاقائی امور، تاجر برادری کے تحفظات، معاشی استحکام اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی معاشی پالیسیوں اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا،گزشتہ روزصدرتنظیم تاجران خیبرپختونخوا ملک مہر الہی اور صدرپشاور چیمبر شکیل احمد خان صراف کی قیادت میں ریٹائرڈ میجر ارشد، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد صدیقی ، خیبرپختونخوا آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی وحید سمیت دیگر نے برگیڈ 102 کے برگیڈیئر مبشرسے ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی کمانڈر کرنل نوید ،میجر عادل بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران تاجر رہنماں نے ملکی معیشت کے استحکام، مثر خارجہ پالیسی اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اقدامات کو سراہا، اجلاس میں موجودہ معاشی صورتحال، حالیہ بجٹ میں ٹیکسوں کے نفاذ پر تاجر برادری کے تحفظات، اور کسٹم حکام کی جانب سے کسٹم پیڈ مال کی صوبے کے اندر نقل و حرکت میں حائل بلاجواز رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وفد نے صوبے میں آٹے کی مصنوعی قلت اور پنجاب سے سپلائی پر غیر آئینی پابندیوں سمیت اس عمل میں مبینہ بدعنوانی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے مستقل حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا،وفد نے پشاور میں امن و امان کی صورتحال اور بھتہ خوری کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیاجبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے جاری حکومتی پالیسی اور سرچ آپریشنز کا خیرمقدم کیا،تاجر برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کاروباری مراکز سے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے عمل میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے،ا تاجر وفد کی جانب سے عسکری حکام کو پھولوں کا گلدستہ اور پشاور چیمبرکی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔







