جنوبی وزیرستان کواڈ کاپٹر حملہ’ 3کمسن بچیاں شہید’ 4افراد زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل اعظم ورسک کے علاقے نرگسئی (سوئی خیلہ)میں گزشتہ رات گھر پر مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر سے گولہ گرنے کے نتیجے میں تین کمسن بچیاں شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مقامی شہری محمد گل عرف باگل کے گھر پر پیش آیا، جن کا تعلق وزیر قبیلے کی ذیلی شاخ دینور سے ہے۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کو شدید نقصان پہنچا، گھریلو سامان جل گیا جبکہ آٹھ بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15سالہ مینکہ بی بی، 9سالہ گلنازہ بی بی اور 6سالہ بشروبانہ شامل ہیں۔زخمیوں میں مزلہ بی بی، 13سالہ خاطر، 4سالہ نقیب اور 22سالہ گل زدین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور اس وقت ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس اور متعلقہ سکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed