خوازہ خیلہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل، چار ملزمان گرفتار

ٹی)سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کر کے 18سالہ نوجوان سلیمان خان ولد فضل، سکنہ اتروڑ حال کوزکلے خوازہ خیلہ کو قتل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز کے مطابق مقتول جرگے کے بعد اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دی گئی۔ مقتول کے چچا سید قیوم کی مدعیت میں خان باچا، سید باچا پسران گل باچا، مسما(ج)بیوہ فضل خالق، مسما(ش)دختر فضل خالق کے ایما پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزمان ذیشان ولد سید باچا اور ریاض ولد خان باچا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed