بٹ خیلہ میں غیرت کے نام پر خاتون غیر مردسمیت قتل

بٹ خیلہ میں مکان سے خاتون اور مرد کی قتل شدہ نعشیں برآمد، ملاکنڈ لیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، لیویز پوسٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق جمعہ کے صبح محلہ بالا بٹ خیلہ میں بختور کے مکان میں خاتون خانہ زینت زوجہ بختور ساکن شرینگل حال بٹ خیلہ اور علی اکبر ولد گل اکبر ساکن کاٹن تیمرگرہ حال بٹ خیلہ کی نعشیں ملی، ملاکنڈ لیویز نے مقتول کے والد گل اکبر کی طرف سے نامعلوم ملزمان کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کردیا، رپورٹ کے مطابق مقتول کے والد نے بیان دیا ہے کہ انکے بیٹے کا پڑوسی بختور جوکہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے موجود ہے کی بیوی کے ساتھ ناجائیز تعلقات تھے انہیں کئی بار منع کیا گیا مگر باز نہیں آیا، آج صبح انہیں پتہ چلا کہ ان کے بیٹے اور خاتون کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا ہے،ملاکنڈ لیویز نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed