گوجرانوالہ میں ماں نے 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا

گوجرانوالہ میں ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بدر ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ظالم ماں ہی اپنی بیٹی کی دشمن بن گئی۔پولیس نے بتایا کہ ماں نے کالا جادو اتارنے کے نام پر 4 سالہ بیٹی کو زندہ جلایا، آگ سے بچی کا جسم 60 فیصد تک جھلس گیا جسے علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ماں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمہ کے ساتھ اس کے 2 بیٹوں اور ایک بیٹی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے جلتا چولہا اٹھا کر بچی کے جسم کو جگہ جگہ سے جھلسایا، بچی کو آگ لگانے کے دوران دونوں بھائیوں اور بہن نے پکڑ رکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed