ہائیکورٹ کے باہر لڑکے کا قتل’ ملزم کو پھانسی کی سزا ’12 لاکھ جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی نے سیشن کورٹ میں پیشی سے واپسی پر ہائیکورٹ کے باہر والد کے سامنے لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور مجموعی طور پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق مقتول یاسر کے والد قدر گل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سیشن کور ٹ پشاور میںپیشی کے بعد ہائیکور ٹ گیٹ سے باہر نکلے اور رکشے کیلئے انتظارکررہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار ملزمان اکرام اللہ اور فرمان اللہ نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہوئی جوکہ بعد میں زخموں کی تالاب نہ لاکر ہسپتال میں جابحق ہوگیا، وجہ عناد سابقہ دشمنی بتائی گئی ،اس موقع پر پولیس نے ملزم اکرام اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا معاون ملزم فرار ہوا، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر پولیس نے مکمل چالان عدالت میںجمع کرادیا، جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ روز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے قتل کی دفعہ میں پھانسی او ردس لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے وراثاء کوا داکرنے جبکہ اقدام قتل میں سات سال قید اور دولاکھ روپے جرمانہ اور 15اے اے میں ایک سال قید اور بیس ہزاروپے جرمانہ کی سزا سنادی، دوسری جانب عدالت نے معاون مفرور ملزم فرمان اللہ کو اشتہار ی قراردیکر اسکے دائمی وانٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدالت نے اپنے فیصلے میںقرار دیاکہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جب تک اسکی موقت واقع نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed