پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 5.7شدت کا زلزلہ

افغانستان کے علاقے کالافگان کے قریب ہفتہ کی شام 6بج کر 35منٹ پر 5.7شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز کالافگان سے تقریبا ً81کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کے جھٹکے پاکستان، بھارت، افغانستان، چین، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور کرغزستان سمیت متعدد ممالک میں محسوس کیے گئے۔پاکستان کے مختلف علاقوں، خصوصا خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed