ملک بھر میں طوفانی ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے پیش الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہوائو ں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔موسمی صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے باقاعدہ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔لاہور، میانوالی، خوشاب، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور گھوٹکی میں بادل برسیں گے۔خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، غانچے، شگر اور کھرمنگ کے اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایا کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور بارشوں کے باعث سڑکوں پر پھسلن، حدِ نگاہ متاثر ہونے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ ہے۔انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کمزور انفراسٹرکچر (کچے مکانات اور سائن بورڈزز)سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا کوئی موثر موسمی سسٹم موجود نہیں، تاہم بعض علاقوں میں مقامی سطح پر بادل بننے کے باعث کہیں کہیں ہلکے بادل چھانے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔







