خواتین کی معاشی خودمختاری ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،قرة العین

ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کی صدر قر ةالعین نے کہا ہے کہ کاروباری خواتین کے لیے صنعتی سہولیات، مالی معاونت اور منڈیوں تک رسائی ایک مشکل مرحلہ ہے کاروبار کی ترقی میں اہم چیلنجز ہیں۔ اس لیے ان رکاوٹوں کو دور کرنا خواتین کی معاشی خودمختاری اور صنعتی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد الحمید خان اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض سے ملاقات میں کیا ملاقات میں خواتین کی صنعتی شعبے میں شمولیت بڑھانے اور کاروباری خواتین کے لیے سہولیات کو بہتر بنانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں سینئر نائب صدر زارا امتیاز، ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور سابق نائب صدر زبیا عامر، سابق نائب صدر سائمہ امجد اور سیکرٹری جنرل صبا ہدایت شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران خواتین کاروباری افراد کو درپیش مسائل، خصوصا صنعتی ڈھانچے، مالی سہولیات، کاروباری معاونت اور منڈیوں تک رسائی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے خواتین کاروباری افراد کے لیے خصوصی معاونتی نظام قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ، جس کے ذریعے صنعتی پلاٹس، صنعتی روابط اور مالی مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں قائم ہینڈی کرافٹس اینڈ آرٹ گیلری میں خواتین کو اپنی پراڈکٹ ڈسپلے کرنے پر ترجیح دینے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور تشہیر کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed