امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا بھارت میں آپریشن بند کرنے کا اعلان

امریکی ریئل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن ڈور نے بھارت میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے نتیجے میں تقریبا 250 ملازمین متاثر ہوں گے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور آپریشنز کو امریکی صارفین کے قریب لانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔کمپنی کے سی ای او کاز نیجاتیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ چند ماہ سے کچھ عہدے امریکا منتقل کر رہی تھی اور اب بھارت میں موجود تمام آپریشنز بتدریج ختم کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اوپن ڈور کے زیادہ تر صارفین امریکا میں ہیں، اس لیے متعلقہ کام بھی وہیں منتقل کرنا زیادہ مثر ہے، خصوصا جب کمپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ٹیمز کو بڑھا رہی ہے۔کمپنی نے متاثرہ ملازمین کے لیے معاونت کا اعلان بھی کیا ہے جس میں مالی معاوضہ، نئی نوکری تلاش کرنے میں مدد اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی، جبکہ کچھ بھارتی عملہ عارضی طور پر رکھا جائے گا تاکہ اہم کاموں کی منتقلی مکمل کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed