ضلع چارسدہ میں اہم کارروائی، ڈسٹرکٹ فوڈ آفس میں 5 جعلی اینٹی کرپشن اہلکار گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں سول ڈیفنس اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفس میں 5 جعلی اینٹی کرپشن اہلکار گرفتار کر لئے گئے، ملزمان خود کو اینٹی کرپشن پشاور کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کی جانب سے شک ظاہر کرنے پر اینٹی کرپشن چارسدہ سے رابطہ کیا گیا، اور اس دوران کارروائی کی گئی، جس میں جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرکے ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کر دیا گیا۔چارسدہ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیام ملزمان کے خلاف 419،420 سمیت دیگر آٹھ مختلف مقدمات سٹی تھانہ چارسدہ میں درج کر لئے پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے الخدمت فانڈیشن ہسپتال کا بھی دورہ کیا تھا، جعلی اہلکار کئی دنوں سے نجی اداروں میں جا کر پیسے ہڑپ رہے تھے، گرفتار ملزمان میں سول ڈیفنس اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حنیف، اعظم احمد، ذکا اللہ، عاقب عالم، مرجان علی اور زبیر کے نام سے ہوئی۔







