لاپتہ افراد کیس’ ایس ایچ او بھانہ ماڑی کی رپورٹ مسترد

پشاور ہائیکورٹ نے بھانہ ماڑی کی حدود سے لاپتہ ہونے والے ایک شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں تھانہ بھانہ ماڑی کے ایس ایچ او کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ایس ایچ او بھانہ ماڑی نے لاپتہ شہری کی مبینہ غیر قانونی گرفتاری اور حراست سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی رپورٹ کو ناکافی اور غیر اطمینان بخش قرار دیا۔عدالت نے ایس ایچ او بھانہ ماڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز کے اندر حلف نامے کے ساتھ تفصیلی جواب جمع کرائیں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ شخص اور اس کے اہل خانہ کے فون نمبرز تین روز کے اندر پولیس کو فراہم کیے جائیں۔عدالت نے لاپتہ شہری کا فون کال ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے پولیس کے فوکل پرسن ڈی ایس پی لیگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ کال ریکارڈ عدالت میں جمع کرائیں تاکہ کیس کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت سے قبل تمام ضروری معلومات اور رپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed