کریمنل جسٹس سسٹم میں خامیاں ہیں ‘ بہتر کر رہے ہیں’ آفتاب عالم

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کریمنل جسٹس سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے اور سزا کی شرح بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم بھی زیر غور ہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب عالم نے بتایا کہ انہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے طلب کیا تھا۔ ان کے مطابق چیف جسٹس نے لارجر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں ضروری قانون سازی اور اصلاحات پر زور دیا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر اس سلسلے میں پہلے ہی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ایکٹ اور پراسیکیوشن کے نظام کو مثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تفتیش اور استغاثہ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔آفتاب عالم نے اعتراف کیا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں متعدد خامیاں موجود ہیں اور فوجداری مقدمات میں سزا کی شرح کم ہونے کا حکومت کو بخوبی ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے اور نظام انصاف کو مثر بنانے کے لیے قانونی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو نظام میں موجود کمزوریوں کا جائزہ لے رہی ہے اور اصلاحی سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کی خامیوں پر قابو پانے اور انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed