قتل کے ملزم کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی ( 1)نے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم شبیر پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ آغامیر جانی کی حدود میں معاون والد کے ساتھ ملکر سعید نامی شہری کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،وجہ عناد سابق دشمنی قرارپائی ، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دفعہ302کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیاجس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا،گزشتہ روز ملزم کاٹرائل مکمل ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اورثبوتوں کی بناء ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور دس لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو اداکرنے کے احکامات جاری کئے ، عدالت نے قرار دیاکہ اگر ملزم جرمانہ کی رقم اداکرنے سے قاصر رہا تو وہ مزید چھ ماہ قید کی جیل میں گزارنہ ہوگی ، دوسری جانب عدالت نے معاون ملزم شیرین خان کو کیس سے تاحال مفرورہونے پر عدالت نے اسے اشتہار قراردے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed