گوادر،نامعلوم مسلح افراد نے 4پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کرلیا

گوادرکے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد 4پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحہ سمیت اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو گوادر کے علاقے پاک ایران سمندری بارڈر کنٹانی ہور سے نامعلوم مسلح افراد نے 4پولیس اہلکاروں نیاز احمد ،شعیب ، احسان اور ساجد علی کو سرکاری اسلحہ سمیت اغواء کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے ایک زمیاد گاڑی میں سوار غیرقانونی طور پرپاکستان میں داخل ہونے والے افغان باسندوں کو روکا تھا جس کی اطلاع فوری طور پر انچارج کنٹانی اے ایس آئی مصدق علی کو دی گئی جنہوں نے گاڑی میں سوار افراد کو تھانہ منتقل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد چاروں اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے عد سوشل میڈیاپرایک تصویر سامنے آئی جس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کو انکی سرکاری گاڑی اوراسلحہ سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے ۔پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے اغواء ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed