ضم اضلاع میں پولیس منصوبوں کیلئے مزید 8ارب درکار

خیبرپختونخوا پولیس نے ضم شدہ اضلاع میں جاری پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مزید 8 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ضم اضلاع میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کیلئے مجموعی طور پر 16 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی تھی، تاہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے مزید مالی وسائل کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پولیس اور سی ٹی ڈی منصوبوں کیلئے 7 ارب روپے جاری کیے گئے، جن میں سے 6 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع میں پولیس اسٹیشنز، پولیس لائنز، چیک پوسٹس، رہائشی سہولیات اور انسداد دہشت گردی سے متعلق انفراسٹرکچر کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے مزید 8 ارب روپے درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق اضافی فنڈز کی فراہمی سے ضم اضلاع میں پولیسنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، سکیورٹی صورتحال بہتر کرنے اور دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کو مثر بنانے میں مدد ملے گی۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام میں مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے ان اہم منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed