پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پچھلی بار میری 9 سیٹوں کو چوری کیا گیا، امید ہے ہماری کوئی سیٹ اس بار چوری نہیں ہو گی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی ہمار امطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں، آپ کو فارم 45 ہاتھ میں لے کر واپس جانا ہے، آپ نے میرا ساتھ دینا ہے، فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور ہے کہ گلت بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلوانا ہے، ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت دلانا ہے، جب گلگت بلتستان اور پاکستان کا الیکشن ساتھ ہوگا تو پھر صحیح معنوں میں حقِ حاکمیت یقینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشن اسی وقت ہوں جب پاکستان میں جنرل الیکشن ہوں، آج شگر کے عوام کے پاس واپس آیا ہوں، 3 نسلوں سے گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے آ رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جو ہمیں مٹانا چاہتے تھے یہاں کے عوام کی وجہ سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں، شہید ذوالفقار بھٹو نے سب سے پہلے عوام کے لیے جدوجہد کی اور حقوق دلائے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پہلا متفقہ آئین دلوایا تھا، آپ نے قائدِ عوام کا ساتھ دیا، قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا د







