نوجوان محقق ڈاکٹر عدنان کا نام دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز اس وقت سامنے آیا جب ممتاز نوجوان محقق ڈاکٹر عدنان خان کا نام SciRank Global Registry 2025 میں دنیا کے پانچ فیصد بڑے سائنسدانوں میں شامل کر لیا گیا۔ڈاکٹر عدنان خان، جو کہ ڈبلن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، نے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے #1,268,834 رینک حاصل کی۔ یہ اعزاز ان کی سائنسی و تحقیقی خدمات، علمی قابلیت اور مسلسل محنت کا عالمی اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دنیا بھر کے سائنسدانوں کی درجہ بندی تحقیقی کام، علمی اثرات اور bibliometric analysis کی بنیاد پر کی گئی، جس میں ڈاکٹر عدنان خان نے نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے دنیا کے ممتاز سائنسدانوں میں اپنی جگہ بنائی۔تعلیمی و تحقیقی حلقوں کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف ڈاکٹر عدنان خان کی ذاتی علمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ پاکستانی نوجوان محققین کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اس نوعیت کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی نوجوان تحقیق، سائنس اور جدید علوم میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عدنان خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے۔ میں اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاں مسلسل محنت، تحقیق سے وابستگی اور اساتذہ و ساتھیوں کی رہنمائی کا نتیجہ سمجھتا ہوں۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سائنسی تحقیق کے میدان میں مثبت کردار ادا کروں اور ایسے موضوعات پر کام کیا جائے جو انسانیت کے لیے فائدہ مند ہوں۔ یہ کامیابی میرے لیے مزید محنت اور بہتر تحقیق کرنے کی تحریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور اگر انہیں مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر عدنان خان کی اس کامیابی کو علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مختلف علمی حلقوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی تحقیقی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed