تعلیمی نصاب میں تبدیلی’ ہندکو سمیت علاقائی زبانوں کی نئی کتب شامل

خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور ضم شدہ اضلاع کے لیے نصابی کتابوں میں وسیع اور اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر سائنس کی اردو ورژن کو ختم کر کے صرف انگریزی میں تدریس لازمی قرار دے دی گئی ہے، اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال2026.27 سے چھٹی سے بارہویں جماعت تک کمپیوٹر سائنس صرف انگریزی زبان میں پڑھائی جائے گی، جبکہ اردو ورژن مکمل طور پر ختم تصور ہوگا۔نئے فیصلے کے مطابق قومی نصاب 2013 کے تحت علاقائی زبانوں کی نئی کتب بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں پشتو، ہندکو، سرائیکی اور پہلی بار کھوار زبان شامل ہے، پشتو یونیورسٹی بک پبلشرزپشاور، ہندکو ایم این بک پرنٹرز پشاور، سرائیکی ایم این بک پرنٹرز پشاورجبکہ کھوار ایم این بک پرنٹرز پشاور کی طبع ہونا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹر سائنس کیلئے جو تبدیلیاں نافذ ہوں گی، ان کے تحت جماعت ششم تا آٹھویں خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ صرف انگریزی میں ہوگا جبکہ جماعت نہم تا دہم لیڈنگ بک پبلشرز پشاور صرف انگریزی میں اور گیارہویں تا 12 ویں کلاس لیڈنگ بک پبلشرزپشاور کاانگریزی ورژن ہوگا۔اس طرح مطالعہ القرآن الحکیم جماعت ششم تا 12 ویں کیلئے دی آئی ایل ایم فاونڈیشن کراچی کی کتب منظور کر لی گئی ہیں، اس طرح قومی نصاب 2024.25 کے مطابق متعدد کتب کی نظر ثانی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed